نزاکت احمد ملک
درہال؍؍درہال میں ٹھانڈا چوکیاں سروتھہ نکہ سمبلی تھنہ منگ و دیگر علاقوں میں سردی کے باعث محکمہ پی ڈی ڈی لاپرواہی برت رہا ہے۔فالٹ اگر کسی ایک جگہ ہے اس کے چلتے پورے علاقے کی بجلی بندکی جاتی ہے۔جس سے لوگوں میں کافی غم و غصہ برا پڑا ہے ان کاکہنا ہے کہ ایک تو سردی کے کارن لوگ پریشان دوسرا بجلی نہ ہو نیکی وجہ سے ہمیں پریشانی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے اراکین و ضلع انتظامیہ راجوری سے امید جتائی ہے کہ بجلی کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔اور جہاں جس جگہ فالٹ آتا ہے۔وہی لائن کی بجلی کٹ کی جائے۔دوسروں کو خواہ مخواہ تکلیف میں مبتلا نہ کیا جائے۔ ملازمین و لائن مین کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ تاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے باعث لوگ پریشان نہ ہوں۔