ریٹائرڈ ڈی ایف او بشیر مغل ، سفر آخرت پر روانہ

0
0

ماسٹر جلال الدین میموریل سوسائٹی نے کیا اظہار تعزیت
ریاض ملک

منڈی؍؍پونچھ شہر کے جانی مانی شخصیت ، نفیس اور باوقار قدوقامت کے پیکر ، اور خوش مزاج و انتہائی شریف النفس انسان بشیر مغل ( ریٹائرڈ ڈی ایف او ) نے کل مختصر علالت کے بعد اس دار فانی کو خیر باد کہہ کر دار بقا کی جانب رختہ سفر باندھا۔ ان کی رحلت سے پونچھ کے معزوز و معتبر حلقوں میں ایک روشن ضمیر و خوش اخلاق کردار کی کمی محسوس ہونے لگی ہے اور ایسے خلاء کو دیر پا محسوس کیا جاتا رہے گا۔ اس کو لیکر ماسٹر جلاالدین میموریل سوسائٹی کے چیر مین شبیر احمد بھٹ نے اس موقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل اظہار تعزیت کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی متوفی کی لغزشوں اور خطائوں کو در گزر فرما کر ان کے حق میں خیر کے فیصلے فرمائے اور ان کو عذاب قبر سے محفوظ رکھے ان کی مغفرت فرماے اور جنت میں جگہ عنایت فرمائے۔اور ان کے پسماندگان کو صبر و حوصلہ کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا