طیب رضا جیلانی
مہور؍؍ضلع ریاسی کے علاقہ سلدھار میں محکمہ بجلی کی لاپروئی دیکھنے کو ملی ہے علاقہ میں بجلی کی عارضی تاریں لگا کر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ ‘لازوال’ سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں نا پول دستیاب ہیں اور نا ہی تاریں لیکن محکمہ ہر مہینہ کرایہ لینے کے لئے بِل نکلا دیتا ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے جو عارضی تاریں لگائی گئی ہیں وہ ٹوٹ کر زمین پر آ گری ہیں اور جسمانی جانوں کا خطرہ بنی ہوئی ہیں لیکن محکمہکی سستی کی وجہ سے ابھی تک اس طرف کوئی نظر ثانی نہیں کی گئی۔مقامی لوگ نے ضلع انتظامیہ ریاسی اور انتظامیہ مہور سے زوردار اپیل کی ہے کہ اس طرف ضرور نظر ثانی کی جائے۔