دھیرج گپتا نے جموں سرینگر شہروں کیلئے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا جائیزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں اور سرینگر کے دو شہروں کیلئے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے جبکہ صوبائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرینگر نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی عمل آوری سے دونوں شہروں میں رہنے والوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی ۔ دونوں شہروں میں پروجیکٹ کے تحت بلا خلل بجلی اور پانی بلا رکاوٹ دستیابن رہے گی اور ساتھ ہی پروجیکٹ کے تحت ٹھوس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایک فعال لایحہ عمل بھی دستیاب رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے تحت شہری آبادی کی نقل و حمل کیلئے موثر پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب رہے گا اور دونوں شہروں کے شہریوں کیلئے کم لاگت والے مکانات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو تعمیراتی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے کیلئے کہا تا کہ پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سرعت لائی جا سکے ۔ انہوں نے افسروں کو پروجیکٹ کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا باقاعدگی سے معائینہ کرنے کی ہدایت دی اور رکاوٹوں کو فوری طور دور کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی عمل آوری سے لوگوں کی معاشی ترقی بھی یقینی بنے گی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا