کسانوں کی حمائت میں جانی پور روڈ جموں پر سونیل دمپل کی قیادت میں احتجاج

0
0

جموں بند کا دیا انتباہ،کہا مشن سٹیٹ ہوڈ کسانوں کی ملکگیر مہم میں ان کے ساتھ ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کسانوں کی ملک گیر مہم میں ان کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے مشن سٹیٹ ہوڈ اور جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سونیل دمپل کی قیادت میں جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر ایک احتجاج کیا گیا جہاں سونیل دمپل نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کسانوں کے مطالبات کا ازالہ نہ کیا گیا تو جموں بند کیا جائے گا ۔ اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر ریاست کا درجہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔وہیں دمپل نے مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ مشن سٹیٹ ہوڈ کسانوں کی اس ملک گیر مہم میں ان کے ساتھ ہے اور ان کے تمام پروگراموں کو جموں وکشمیر میں نافذ کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ مشن سٹیٹ ہوڈ کسانوں کے تمام پروگراموں کی حمائیت کرے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک گیر مہم کے تحت ٹول پلازوں پر ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا اور جموں وکشمیر میں ٹول ٹیکس ادا نہیں کریں گے ۔اس موقع پر راجندر بھردواز، سرندر کمار ڈوگرہ ،سیوہ رام و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا