نئی دہلی،حکومت نے کورونا کی وبا کے پیش نظر دستکاری اور کھلونے کے معیار کے حکم میں چھوٹ دی ہے۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ محکمہ ڈومیسٹک ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پروموشن – ڈی پی آئی آئی ٹی نے ملک میں درمیانے ، چھوٹے اور کھلونے پروڈکشن یونٹوں کو مراعات دینے کے لئے کھلونا (کوالٹی کنٹرول) دوسرا ترمیمی حکم ، 2020 جاری کیا ہے۔
اس سے ڈویلپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے ساتھ رجسٹرڈ کاریگروں کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرز کے تحت فروخت شدہ مصنوعات اور سامان کے لئے لائسنس کے تحت معیاری نشان استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔