پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابارت میں بالترتیب59.90 فیصد اور 52.43 فیصد ووٹ ڈالے گئے : ایس ای سی شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے افسروں کی میٹنگ طلب کر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچائت ضمنی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جو کہ 22 دسمبر 2020 کو منعقد ہو رہی ہے کیلئے جاری تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔اس دوران سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ سوموار کو منعقد کئے گئے پانچوں مرحلے کے پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات 2020 میں بالترتیب 59.90 اور 52.43 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی کمشنر جموں ، جموں اور کشمیر صوبوں کے ڈپٹی کمشنران ، سیکرٹری سٹیٹ الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ،میٹنگ میں 22دسمبر صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی ووٹ شماری کیلئے انتظامات اور افرادی قوت کیلئے کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ ایس ای سی نے ووٹ شماری کیلئے کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنروں سے تفصیلات حاصل کیں ۔ انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو تمام ووٹ شماری ہالوں کیلئے مکمل انتظامات کرنے کی ہدایت دی جن میںافرادی قوت کی فراہمی بھی شامل ہے ۔ کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر غور خوض کے دوران ایس ای سی نے ڈپٹی کمشنران کو کووڈ پروٹوکول کی من و عن عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اس دوران سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ سوموار کو منعقد کئے گئے پانچوں مرحلے کے پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات 2020 میں بالترتیب 59.90 اور 52.43 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔شرما نے کہا کہ 229 حلقہ ہائے انتخاب میں پنچ خالی نشستوں کیلئے پانچویں مرحلے میں ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے جس میں 25460 رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔صوبہ جموں میں 7752 اور صوبہ کشمیر میں 58.35 فیصد ووٹران نے پانچویں مرحلے کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ۔ اسی طرح 125 حلقہ ہائے انتخابات میں سرپنچ خالی نشستوں کیلئے پانچویں مرحلے کے انتخابات میں 52.43 فیصد ووٹران نے ووٹ ڈالے ۔ 88078 رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ جموںصوبے میں 7584 اور کشمیر صوبے میں 42.85 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ سرپنچ ضمنی انتخابات کیلئے 271 جبکہ پنچ ضمنی انتخابات کیلئے 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔