لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا جائیزہ لیا

0
0

پروجیکٹ پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا جائیزہ آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں لیا ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ( چئیر مین جے ایس سی ایل ) ، ڈپٹی کمشنر جموں اور سی ای او جے ایس پی ایل ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، ایم ڈی ایس آر ٹی سی جموں ، وی سی جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ناظمینِ باغبانی ، سیاحت جموں ، چیف وائیلڈ لائف وارڈن ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر جل شکتی جموں ، چیف انجینئر محکمہ بلدیات جموں ، ایگزیکٹو انجنئر جے کے ای ای ڈی اے جموں ، فائیر اینڈ ایمر جنسی جموں اورپی ایم سی کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ سی ای او جے اے ایس جموں نے پروجیکٹ کیلئے سپیشل پرپز وہیکل کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میںایک مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ انہوں نے جے ایس سی ایل کی مختصر تاریخ کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ مرکزی حکومت کی وزارت برائے مکانات و شہری امور کی جانب سے منتخب کئے گئے 100 شہروں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے پروجیکٹ کے تحت اب تک مکمل کئے گئے کاموں کے بارے میں تفصیل دی ۔ انہوں نے زیر تعمیر کاموں کی عمل آوری کے مختلف مراحل کے بارے میں بھی تفصیل پیش کی ۔ مکمل کئے گئے کاموں میں آٹھ مقامات پر پبلک وائی فائی ، جے ایس سی ایل اکیڈمی برائے سکل، سٹی چوک میں کثیر السطحی نیم خود کار پارکنگ ، کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے جی پی ایس نصب شدہ گاڑیاں ، سرسبز مقامات کو ترقی دینے ، سٹریٹ لائٹوں کو سوڈیم ویپر لیمپوں سے ایل ای ڈی میں تبدیل کرنا شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر عمل پروجیکٹ پر کام سرعت سے جاری ہے جبکہ دیگر پروجیکٹوں کیلئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام متعلقین کو مشترکہ کوششوں سے جاری سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے کیلئے کہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا