ادارے کے تعاو ن کے لئے ہر معاون کا مشکورہوں: فاروق حسین مصباحی

0
0

اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍ قاضی شہر پونچھ شاہی خطیب پونچھ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے آج یہاں پریس بیا ن جاری کرکے کہا کہ جامعہ مدینۃ الاسلام مصطفیٰ آباد سیڑی چوہانہ کے لینٹر کے لیے جن احباب نے دامے درمے قدمے سخنے تعاون کیا ہے میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کے تعاون سے بہت کم عرصے میں ہم نے 42 سو اسکوائر فٹ پر لینٹر ڈال دیا ہے۔ مزید احباب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ نو کمروں کے پلنتھ کا کام شروع کر دیا ہے ان شاء اللہ یہ پلنتھ نکالنے کے بعد اس بلڈنگ کے جو 6 کمرے نقشے کے اعتبار سے باقی ہیں ان شاء اللہ ان کا کام کرنا ہے اور آپ کا تعاون رہا تو ان شاء اللہ تعالیٰ رمضان المبارک سے پہلے مزید 6 کمروں کو لینٹر ڈال دیں گے جو لگ بگ 25 سو اسکوائیر فٹ ہے آپ دعا اور تعاون میں ضرور یاد رکھیں۔ واضح رہے جامعۃ مدینۃ الاسلام سیڑھی چوہانہ زشیندرہ پونچھ میں واقعہ ہے ۔ جسکا تعمیری کام شدو مد سے جاری ہے جوکہ مجموعی اعتبار سے اٹھاسی کمروں پر مشتمل دینی عصری علوم کا مرکز ہوگا ہے ۔ جس کے تعاون کی آج مولانا مصباحی نے اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا