متعلقہ اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے
محمد اسحٰق عارف
اخیارپور؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ایک معذور شخص کو رینگتے ہوئے دیکھ کر اْس کی فوری مدد کی اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے. تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ڈی ساگر ڈائفوڈ جو ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیںجمعرات کو پولنگ عمل کے معائنے کے سلسلہ میں مختلف پولنگ مراکز کے دورے پر تھے کہ اس دوران ہلارن کاہراہ میں انہوں نے منوہر لال نامی ایک معذور شخص کو رینگتے ہوئے جاتے دیکھا۔پوچھ گچھ کرنے پر اْنہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کو محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے ابھی تک وہیل چیئر فراہم نہیں کی گئی ہے جس ہر اْنہوں متعلقہ حکام کو فوری طور وہیل چیئر مذکورہ شخص کے گھر پہنچانے اور محکمہ کے متعلقہ اہلکار کے خلاف اپنی ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے کی پاداش میں کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے. ضلع ترقیاتی کمشنر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے مذکورہ شخص کو وہیل چیئر اْس کے گھر میں پہنچا کر دی گئی. ضلع ترقیاتی کمشنر کے اس اقدام کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے اور مذکورہ معذور شخص نے ڈی سی ڈوڈہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔