2014میں تباہ حال مڈل سکول اڑائی کیراں موری کی تعمیر ازسر نو شروع ہونے کا امکان

0
0

محکمہ تعمیرات عامہ کارکنان پہنچے اڑائی ملکاں ،مولوی فریدنے معاملات ومسائل اُبھارے
ریاض ملک

منڈی؍؍ 2014 کی شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ شدہ گورنمنٹ مڈل سکول کیراں موری اڑائی کا تعمیری کام ازسر نو شروع کیا جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ بنک فنڈنگ کے تحت ان تباہ حال اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے قریب ڈیڑ ھ کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جو رقم قریب پانچ تباہ حال اسکولوں کی تعمیر نو پر صرف کی جائیگی۔ اسی سلسلہ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرانوار خان اڑائی ملکاں میں اپنے جونیئرانجینئروںکے ہمراہ اڑائی ملکاں پہنچے۔جہاں اسکول کی تعمیر کے حوالے سے زمین کے مالک کے ساتھ تبالہ خیال کیا گیا۔ یادرہے کہ کچھ ماہ سے زمین مالکان میں آپسی نا اتفاقی کی وجہ سے اس کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اے ای ای انوار خان نے ہمراہ 2جی ایز اور پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید کی نگرانی میں اڑائی ملکاں پہنچ کا معاملہ کا جائیزہ لیا۔اور آئندہ منگلوار کو تعمیری کام شروع لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ 2014میں کچھ اسکول شدید بارشوں سے بری طرح تباہ ہوگئے تھے۔ جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کئی بار ان کے پلان بھیجے گئے۔جس کے لئے وولڈ بنک نے سو فیصدی رقومات واگزار کی ہے۔ جو جے کے ایف آر ٹی اسکیم کے تحت جون 2021 تک تیار دیناہے۔ اس حوالے سے پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید کی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ گائوں کی ترقی کی خاطر رکاوٹ ڈالنے والوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی ترقیاتی کام میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ انتظامیہ کا ساتھ دیکر اسکول کی عمارت کو تعمیر ہونے دیں۔ان کے علاوہ مالک زمین جہانگیر احمد چوہان نے کہاکہ میں نے زمین اسکول کے لئے محض اس لئے وقف کی ہے کہ ہمارے بچے بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا