جموں وکشمیر کی عوام کا کیا جرم کہ انٹرنٹ 4G چھینا گیا۔تنویر تانترے

0
0

اس عوام کو 2Gسروس دیکر 4G کا چارج کیوں ؟
ریاض ملک

منڈی؍؍جموں وکشمیر جس کو ہندوستان کا تاج بھی کہاجاتاہے۔ لیکن اس تاج کو مرکزی سرکار روندتے ہوے عوام کا استحصال کرنے پر تلے ہوے ہیں۔جس کو دیکھتے ہوئے سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے ایک بار پھر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور یو ٹی لیفٹینٹ گورنر پر سوال اٹھائے کہ اس جموں وکشمیر عوام کا کیا جرم ہے کہ انٹر نیٹ 4G چھین لیاگیاہے اور دوسری جانب 2G سروس مہیا کرکے 4G سروس کا چارج لیاجارہاہے۔اسقدر اس عوام پر زیادتی اس بات کا انکشاف کرتی ہے کہ مرکزی اور جموں وکشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ عوام کے ساتھ کس قدر ناانصافیوں پر تلی ہوئی ہے۔ تنویر احمد تانترے نے کہاکہ اس عوام سے پہلے ریاست کو چھیناگیا۔پھر لاک ڈائون لگاکر سزاء دی گئی۔ پھر مہنگائی کی مار دی گئی۔ ہر طرف سے ظلم پر ظلم عوام اے روز جھیل رہی ہے۔لیکن مرکزی وجموں وکشمیر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ آخر کار کب تک اس عوام کا استحصال کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جس طرح دیگر مدعوں اور اسکیموں کو لانچ کروا کر عوام کو سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں۔کم سے کم اس عوام کو 4G سروس فراہم کیاجائے۔ اگر ایسا نہیں کرتے تو یہاں 4Gسروس کا چارج لینا بند کیا جائے۔ 2G سروس پر 2G چارج ہی لیاجائے اور عوام کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا