انتظامیہ برف باری سے قبل اس سے نپٹنے کی سعی کرے

0
0

اشیائے ضروریہ کو مختلف مقامات پر ذخیرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت: شاکر صدیقی
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے معروف سیاسی وسماجی کارکن اور صدر پبلک اویرنس فرنٹ شاکر صدیقی نے پریس کے نام جاری ایک بیان کیا۔ اپنے پریس بیان میں انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ موسم سرما کی شروعات ہو گئی ہے اور کشتواڑ کے دوردراز علاقے جیسے مڑواہ، واڑوان، دچھن،پاڈر میں موسم سرما کے دوران بہت برف باری ہوتی ہے۔اکثر یہ علاقے موسم سرما کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہو جاتے ہیں۔ایسے میں ان علاقوں میں ضروری اشیاء پہنچانا برف باری میں دشوار ہوتا ہے۔ لہٰذا انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ برف باری سے قبل تمام ضروری سامان ذخیرہ کیا جائے تاکہ برف باری کے دوران عوام کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت باقاعدگی سے بجلی کی فراہمی ، ڈپووں میں راشن ، مٹی کے تیل کو یقینی بنائے ، علاوہ ازیں پبلک اویرنس فرنٹ کے صدر شاکر صدیقی نے حکومت سے اپیل کی کہ قصبہ کشتواڑ اور گردونواح کے علاقوںمیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غریب عوام کی مصیبتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو درکار تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بن استان کے علاقے میں ٹرانسلیل لائٹنگ لمیٹڈ کیبل کا کام کر رہے ہیں جو کہ بلکل غیر معیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بلکل بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ آتی ہے جس کی ذمہ وار صرف اور صرف کام کرنے والی کمپنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی مکانات کو بجلی کی عدم دستیابی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر دیکھیں ورنہ پبلک اویرنس فرنٹ سڑکوں پر آجائے گی اور اس کا ذمہ دار محکمہ پی ڈی ڈی ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا