بنگلورو؍؍کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے بی بی ایم پی کو اگلے چھ ماہ کے اندر 198وارڈوں میں انتخابات کرانے کے لیے ہائی کورٹ کی ہدایت کا ہفتہ کو خیرمقدم کیا۔مسٹر شیوکمار نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا، تو انہوں نے بی بی ایم پی کے انتخابات کرائے جانے کی بھی پرزور حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں باقاعدہ وقفوں پر انتخابات ہونے چاہیے ، لیکن بی جے پی نے جمہوریت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ حالانکہ عدالت نے اس کی اپیل کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے ۔