ویکسین کے انتظار کے درمیان دنیا میں کورونا سے 15.18 لاکھ اموات

0
0

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو /عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظارکے درمیان اس وبا کی شروعات سے لے کر اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ کی جانیں جاچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65850285 افراد کو متاثر اور1518977 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر اور279753مریض فوت ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36652 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 90.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ مزید512 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں آںےوالے افراد کی تعداد 65.33 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 175964 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.82 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 41730 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ فرانس میں متاثرین کی تعداد 23.21 لاکھ سے زیاد اور ہلاک ہونے والوں کی 54859 ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 16.94 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 60210 افرادجاں بحق۔ یورپی ملک اٹلی میں تقریباً 16.88 لاکھ سے زیادہ افرادمتاثر ہوئے ہیں اور 58038 کی جان چلی گئی ہے۔ اسپین میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 16.84 لاکھ سے زیادہ اورجاں بحق ہونے والوں کی 46038 ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا