وزارت خارجہ نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے کینیڈا کے ہائی کمشنر اسٹیورٹ بیک کو آج طلب کیا اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزرا کے ہندوستان میں کسانوں کے معاملات پر تبصرے کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک تعلقات پر برا اثر پڑے گا۔وزارت خارجہ نے یہاں بتایا کہ کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے انہیں آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم اور کابینہ کے کچھ وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نے ہندوستانی کسانوں کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس ہندوستان کے داخلی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہیں۔ اگر اس طرح کی سرگرمیاں مزید جاری رہیں تو ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات متاثر ہوں گے ۔ہندوستان نے کہا کہ ان تبصروں سے کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ان انتہا پسندوں کے حوصلے بڑھے ہیں اور اس سے ہندوستانیوں کے تحفظ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ کینیڈا کی حکومت ہندوستانی سفارتکاروں اور عملے کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے گی اور ان کے سیاسی رہنماؤں کو ایسے بیانات دینے سے روکے گی جو عسکریت پسندوں کی سرگرمی کو قانونی حیثیت دیتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا