نئی دہلی، 04 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے مطالبات کے سلسلے مظاہرہ کرنے والے کورونا ویریئرس کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’شرمناک، کورونا ویریئرس پر اس طرح کی بے رحمی محض اس لیے ہے کیونکہ وہ اپنے حق کی نوکری کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ ظالم بی جے پی حکومت کی انتظامی طاقت کا قابل نفریں مظاہرہ‘۔
اسی کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں پولیس اپنے مطالبات کے سلسلے میں دھرنا دینے والے کورونا ویریئرس پر لاٹھی بھانج رہی ہے اور انھیں گھسیٹ رہی ہے۔