یوپی کے ہر گاؤں میں دلت کارکنوں کا گروپ تشکیل دیا جائے گا: پرینکا گاندھی

0
0

نئی دہلی، 04 دسمبر (یواین آئی) اتر پردیش کی کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ریاست میں شیڈول ذاتوں پر مظالم کو روکنے کے لئے پارٹی کارکنوں کی دلت تنظیم ہر گاؤں میں تیار ہوگی محترمہ گاندھی نے یہ اعلان اتر پردیش کانگریس کے شیڈول ذاتوں کے محکمہ کی ورچل ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں دلتوں کے خلاف امتیازی سلوک کا سخت ردعمل دیا جائے گا اور ہر طرح سے ان کا تحفظ کیا جائے گا۔
یہ کانفرنس ریاستی کانگریس کے شیڈول ذاتوں کے محکمہ کے صدر آلوک پرساد کی رہائی کے بعد ہوئی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دلتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی آواز کو بلند کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "آنے والے وقت میں سماجی انصاف ، آئین اور دلت طلبہ کے اسکالرشپ کو بچانے اور دلتوں پر مظالم کے خلاف گاؤں میں تنظیم تشکیل دینے کے لئے شیڈول ذات کے محکمہ کے کارکنوں کو ہر گاؤں میں جمع کرکے گرام تنظیم بنانا ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا