وعدوں اوراِرادوں کاتضاد!

0
0

جموں وکشمیرمیں تین سطحی پنچایتی راج نظام کے قیام کاعمل ڈی ڈی سی انتخابات کی صورت میں اپنے حتمی مرحلے میں چل رہاہے،دومرحلوں کے انتخابات ہوچکے ہیں،آج یعنی 4دسمبرکوچوتھامرحلہ مکمل ہوگا، اس طرح تمام مراحل سے گذرتاہوایہ چناوی سلسلہ22دسمبرکونتائج کے اعلان کیساتھ اختتام کو پہنچے گا،چناوی میدان میں سابقہ وزرأ، سابقہ ارکان قانون سازیہ بھی کودگئے ہیں جبکہ قومی سطح کی بھاجپالیڈرشپ اپنی جماعت کیلئے چناوی مہم چلارہی ہے،مرکزی قائدین ووزرأ جموں وکشمیرمیں ڈیرہ جمائے ہوئے چناوی مہم چلارہے ہیں،نوجوانوں کاایک بڑاطبقہ میدان میں ہے،گپکار الائنس کے بینرتلے جموں وکشمیرکی متعددعلاقائی جماعتوں وکانگریس نے اتحادکیالیکن یہ اتحاد زمینی سطح پرکہیں نظرنہ آیا اور نیشنل کانفرنس و کانگریس کی مقامات پرآمنے سامنے ہے،پی ڈی پی کے اُمیدواربھی الائنس کی حدود کونکارتے ہوئے میدان میں ہیں۔اس طرح کے دلچسپ حقائق نے ان انتخابات کوانتہائی دلچسپ بنادیاہے،بلاشبہ یہ چھوٹے درجے کے انتخابات ہیں لیکن جس طرح سیاسی جماعتیں آمنے سامنے ہیں، قدآورلیڈران میدان میں ہیں ، یا پھر مہم چلارہے ہیں،ایسے حالات وواقعات نے ان معمولی انتخابات کوایک بڑے سیاسی دنگل میں تبدیل کردیاہے،حیران کن طورپرجموں وکشمیرمیں منعقدہونے والے اولین ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد منتخب ہونے کی صورت میں اُمیدوار یہ نہیں جانتے کہ اُن کے پاس کیااختیارات ہونگے، لیکن حسبِ روایت منجھے ہوئے سیاستدان بڑے بڑے وعدے کررہے ہیں،کچھ خصوصی درجے کی بحالی کاوعدہ کررہے ہیں، کوئی زمین بچانے کی بات کررہاہے، کوئی ملازمت بچانے کی بات کررہاہے،کوئی بے روزگاروں کو روزگار دینے کی بات کررہاہے، اور المیہ ہے کہ اکثرعلاقہ جات میںدیہی عوام بھی جھانسہ دینے والوں کوسمجھنے سے قاصرہیں،گائوں کی سڑک،بجلی،پانی ،صحت،تعلیم،جیسی بنیادی سہولیات کویقینی بنانے میں اپنے اختیارات کوبروئے کارلانے کے وعدوں واِرادوں سے دس قدم آگے کود کروعدے ہورہے ہیں،دیانتداری سے عوام کیساتھ وہی وعدے کیجئے جوآپ کے اختیارمیں ہوں اور جنہیں آپ نبھائیں تاکہ غریبوں کی اُمیدیں نہ ٹوٹیں،غریبوں کاسیاست پراورسیاستدانوں پہ اعتباربنارہے، غریبوں کاجمہوریت پریقین پختہ ہو۔جمہوری اقدار کوزک پہنچانے اوراپنی قسمت آزمانے والی سیاست کے بجائے خدمت ِ خلق والی سیاست پروان چڑھے تویقینادیہات میں سدھار آسکے گا، پنچایتی راج اِداروں کومضبوطی ملے گی اور ایک نئے دورکاآغازہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا