جامع مسجد سیری کلاں پنج گرائیں میں عظیم الشان جشنِ غوث الوریٰ کا اہتمام

0
0

معاشرے میںبے راہ روی اولیاء سے دوری کی وجہ : مولانا مظہربخاری صوفیاء کی تعلیمات پر عمل وقت کی ضرورت : مولانا اعجازالحق بخاری
لازوال ڈیسک

جموںْ اولیاء کرام سے دوری کی معاشرے میں تمام برائیوں کو دعوت دیتی ہے اولیاء کے مزارات پر جانے کے بعد ہمیں سکون ملتا ہے کیونکہ ابھی صوفیاء اور اولیاء کی بارگاہیں کی دنیا کے واحدایسے مراکز ہیں جن میں ہر مذہب کا شخص ملے گا ان خیالات کا اظہار آج یہاں پنج گرائیں غوثیہ جامع مسجد میں منعقدہ جشن غوث الوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سیدمظہر حسین بخاری نے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اولیاء کی پاک بارگاہوں کی زینت پاک لوگ بنتے ہیں ۔ اولیاء کائنات کی واحد ایسی مخلوق ہیں جس کے لئے خوف کی نفی رب کائنات نے خود بنائی ہے ۔آج امت مسلمہ کو ضرورت ہے کہ اولیاء کی بارگاہوں سے فیضیاب ہوں اللہ رسول کے قریب ہونے کے لئے اولیاء کرام کی بارگاہوں میں جانا اشد ضروری ہے ۔اس موقعہ پر جامع مسجد عائشہ صدیقہ جموں کے خطیب مولانا سید اعجازالحق بخاری نے کہاکہ آج ملک و ملت کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کو عا م کرنے کی ضرورت ہے ۔قومی و بین الاقوامی سطح پر صوفیاء کی تعلیمات کوعام کرنے کی حکومت کی کوششیں قابل سراہنا ہیں ۔ صوفیاء کے لٹریچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک کی تمام لائبرریوں میں صوفیاء کے لٹریچر کی ضرورت ہے ۔ صوفی ازم کو ماننے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔حکومتی سطح پر صوفی فورم کے قیا م کی ضرورت ہے۔ بخاری نے کہاذکر خدا اور ذکر رسول اولیاء کا شیوہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں غوث پاک کو ماننے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ روحانی غذا کے لئے صوفی ازم کی جانب سے حکومتی و عوامی توجہہ کی ضرورت ہے۔ اس موقعہ پر جامع مسجد شریف کے خطیب مولانا خوشی محمدنے کہا کہ یہاں ہرسال عرس جشن غوث الورٰی کا انعقا د ہوتا ہے۔ جس میں خاصی تعداد میں عوام کی شرکت ہوتی ہے لنگر غوثیہ کااہتما م ہوتا ہے ہماری عوام سے گزارش ہے کہ ہرسا ل پروگرام میں شرکت کے ساتھ جامع مسجد شریف کے ساتھ جڑے رہیں مساجد کے ساتھ جڑنا کی دنیا و آخرت کی واحد کامیابی ہے ۔ جو شخص مساجد کے ساتھ جڑا ہے وہ آج بھی کامیاب ہے ۔مساجد کی تعمیر میںحصہ لینے والاہر شخص قابل مباکباد ہے۔ مساجد و مدارس اسلامیہ قو م وملت کی واحد ایسی وراثت ہیں جن سے امن سکون محبت بھائی چارگی کا درس عام ہوتا ہے ۔ہمیں اخلاقی قدروں کا پامال نہیں ہونے دینا ہے ۔حافظ شاہ نوازنے بھی اس موقع پرمختصربیان فرمایا۔واضح رہے پروگرام میں خاصی تعداد میںلوگوں نے شرکت اور پروگرام کا اختتام دعا و صلواۃالسلام سے ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا