وزارت داخلہ کے ذریعہ ملک کے دس اعلیٰ پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزارت داخلہ نے کام کاج کی بنیاد پر ملک کے دس اعلیٰ پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کیا ہے جن میں سے بیشتر چھوٹے شہروں اور قصبات میں ہیں۔وزارت نے آج یہاں بتایا کہ بہتر کام کی بنیاد پر ملک کے دس تھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں منی پور، تمل ناڈو، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، انڈمان اور نکوبار جزیرے، سکم ، اتر پردیش، دادر اور نگر حویلی اور تلنگانہ کا ایک ایک پولیس اسٹیشن شامل ہے۔ان تھانوں کا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ گجرات کے کچھ میں سن 2015 میں ڈائریکٹرز جنرل پولیس کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے دی گئی ہدایات کے مطابق ہے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ تھانوں کے انتخاب کے لیے مناسب معیاربنائے جانے چاہیے اور لوگوں سے تھانوں کے بارے میں موصول ہونے والے ردعمل کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا اندازہ کیا جانا چاہئے۔وزارت داخلہ نے رواں سال مشکل حالات کے درمیان بہترین تھانوں کے لئے سروے کیاتھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے ہزاروں تھانوں میں سے جن تھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ہیں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وسائل کی دستیابی ایک اہم عنصر ہے، لیکن اس سے زیادہ اہم پولیس اہلکاروں کا عزم اور ان کی ایمانداری ہے جس کی وجہ سے وہ جرائم کی روک تھام کرکے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔بہترین تھانوں کا انتخاب ملک کے 16671 پولیس اسٹیشنوں میں سے اعدادوشمار کے تجزیے، براہ راست مشاہدے اور عوام سے حاصل کردہ ردعمل کی بنیادپر کیا گیا ہے۔ ان تھانوں کے کام کاج کو جائیداد سے متعلق جرم، خواتین کے تئیں جرم، سماج کے کمزورطبقات کے تئین جرم، گمشدہ اور نامعلوم لاشوں کے معاملات کی تحقیقات کی تشخیص کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا