’ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے دیجئے ‘

0
0

’گپکار گینگ ‘ کا الزام لگا نے والوں کو جواب دینا ہوگا ‘:سجاد غنی لون
کے این ایس

سرینگر؍؍پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور پی اے جی ڈی کے ترجمان، سجاد لون نے جمعرات کو کہا ہے کہ جاری ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے کے بعد پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ) پر الزامات لگانے والوں کو جواب دینے ہوگا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق زچلڈارہ ہندوارہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور پی اے جی ڈی کے ترجمان، سجاد لون نے کہا کہ جو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ پر ’ملک دشمن،گپکار گینگ‘ کے الزامات لگا رہے ہیں ،اُنہیں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی ) انتخابات کے بعد جواب دینا ہوگا ۔ ان کا کہناتھا’ ایک بار ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے دیجئے ۔جنہوں نے پی اے جی ڈی ‘پر الزامات لگائے ،اُنہیں جواب دینا ہوگا ‘۔انہوں نے کہا ، ’میں پی اے جی ڈی کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار ہوں ،جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے وقار اور عزت کے تحفظ کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔‘ان کے ہمراہ سابق ایم ایل اے کپواڑہ بشیر احمد ڈار اور متعدد دیگر سیاسی کارکن بھی موجود تھے۔تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، پی اے جی ڈی کے ترجمان نے انتخابی حلقوں کو انتخابی دن کے موقع پر بڑے پیمانے پر نکالنے اور الائنس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے6 علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں شامل ہیں ، پیپلز کانفرنس کے لیڈر میر سلیمان پی اے جی ڈی کے امید وار کے بطور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔28 نومبر سے شروع ہونے والے 8مراحل پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کے2 مراحل مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ کل یعنی4 دسمبر کو ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا