ہریانہ میں اب بجلی پری پیڈ طرز پر دینے کی تیاری

0
0

چندی گڑھ؍؍ہریانہ بجلی تقسیمکرنے والے کارپوریشنوں نے بجلی کو پری پیڈ کی شکل میں دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے تحت صارفین اب اسمارٹ میٹرکے ساتھ اپنا بجلی کا کنیکشن لے سکتے ہیں۔بجلی کارپوریشنوں کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ اسمارٹ میٹر پر پری پیڈ بلنگ کی سہولت گزشتہ 26نومبر سے پوری ریاست میں شروع کردی گئی ہے ۔ پری پیڈ سہولت دینے میں ہریانہ ملک کی سرفہرست ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے ۔ کارپوریشنوں نے کرنال، گرو گرام، پنچکولہ، پانی پت اور فریدآباد وغیرہ شہروں میں دس لاکھ اسمارٹ میٹر لگانے کے لئے 11جولائی، 2018کو اینرجی ایفی شینسی سروسز لمیٹد(ای ای ایس ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ ای ای ایس ایل نے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جو ہریانہ میں اسمارٹ میٹر لگانے کا کام کررہی ہے ۔ترجمان کے مطابق پری پیڈ کنیکشن لینے پر کوئی بھی اے سی ڈی پہلے نہیں دینی ہوگی اور ساتھ ہی میٹر کی ریڈنگ لینے کی پریشانی ختم ہوگی۔ صارفین کو مہینہ کے موجودہ بجلی بل پر پانچ فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ صارفین موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے اکاونٹ بیلنس کو چیک کرسکتے ہیں جس کے لئے پلے اسٹور/ایپ اسٹور سے یو ایچ بی وی این اسمارٹ میٹر اور ڈی ایچ بی وی این موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ موبائل ایپ سے صارفین اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں اور نئے کنیکشن کے لئے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ شمالی ہریانہ بجلی تقسیم کارپوریشن کی طرف سے 20کلو واٹ تک کے لوڈ والے گھریلو، غیر گھریلو اور صنعتی زمرہ کے موجودہ اسمارٹ میٹر صارفین کے لئے پری پیڈ بلنگ سہولت شروع کی گئی ہے ۔ کارپرویشنوں کی طرف سے اب تک کرنال، پنچکولہ، پانی پت اور گرو گرام وغیرہ شہروں میں تقریباََ 2.25لاکھ اسمارٹ میٹر لگائے جاچکے ہیں۔ اس کے لئے صارفین سے بغیر کوئی فاضل فیس لئے بغیر موجودہ پرانے میٹروں کو اسمارٹ میٹروں میں بدیل دیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا