نریندرمودی کا تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو فون

0
0

حیدرآباد؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار کو فون کیا۔ بنڈی سنجے نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حیدرآباد میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات کے بارے میں دریافت کیا۔ سنجے نے کہا کہ مودی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کارکنوں کی محنت کی تعریف کی۔بنڈی سنجے نے کہا کہ مودی نے ان سے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے رقومات کی تقسیم اور بی جے پی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے بہادری سے ٹی آر ایس پارٹی کے لیڈروں کا مقابلہ کیا۔ مودی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بہتر کارکردگی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نریندر مودی نے 10 منٹ بات چیت کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا