اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ محکمہ یوتھ سروس اینڈاسپورٹس کی جانب سے پونچھ میں فٹ انڈیا مہم کا اغاز کیا گیا ۔ زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر پونچھ نے نعرہ ’’فٹنس کا ڈوز ادھا گھنٹہ روز ‘‘ کے ساتھ اس مہم کا اغاز کیا ۔ جس میں خاصی تعداد میں معزز شہریوںاور نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ضلع یوتھ سروس اینڈ اسپوٹس افیسر پونچھ محمد قاسم نے کہا کہ اس مہم نے بہت سارے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ اور میری تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اس مہم میں شریک ہوں ۔ اس موقعہ پر محکمہ سے تعلق رکھنے والے محمد طارق ، کیول کرشن، چندر کانت، گردیون سنگھ نے شرکت کی ۔اس افتتاحی تقریب کے اختتام میں نرنندر سنگھ ZEPOپونچھ نے شکریہ کے الفاظ ادا کئے ۔ واضح رہے محکمہ کی اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو بہترجسمانی نشونما فراہم کرنا ہے