پونیجا میں محکمہ ار ڈی ڈی کے خلاف لوگ برہم

0
0

محکمہ اپنے فائدہ کے کام کرتا ہے جس کی جانچ ہونی چاہے
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ سے کچھ کلومیٹر کی مصافت پر علاقہ پونیجا پڑتا ہے جہاں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات جیسے سڑک ،نالیوں کی نکاسی وغیرہ مشکلات سے دو چار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شازیہ بانو نے نام نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ کو رولر ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ ہمیشہ سے نظر انداز کرتا آرہا ہے۔ کئی بار ہم نے محکمہ کے حکام سے اس علاقہ کی سڑک کو ٹھیک کرنے کو کہا مگر ابھی تک کوئی بھی خاطر خواہ جواب نہ پا کر آج ہم نے محکمہ آر ڈی ڈی کے خلاف اپنا احتجاج درجہ کرایا اور مانگ کی کہ ہماری جو دیرینہ مانگ ہے ۔سڑک اور نالیوں کی نکاسی کے بارے میں وہ جلد از جلد پوری کی جائیں۔ شزیا نے مزید کہا کہ محکمہ اور جگہوں پر کام کرتا ہے اور جس سے ہم کو لگتا ہے اس میں کمیشن کا کچھ چکر ہے کیوںکہ ہمارے علاقہ میں سب پڑے لکھے لوگ رہتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے جب میں پرائمری کلاس کی طلبہ تھی تب سے لے کر آج میں ڈگری کالج میں پڑھتی ہوں بہت کچھ بدل گیا مگر اگر بدلا نہیں تو ہمارے علاقہ کا راستہ جس پر آج بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں اور علاقہ میں پانی کی نکاسی نہ کے برابر ہے ۔اس سے سارا پانی اسی راستہ سے بہتا ہے اور بارش پڑنے پر دریا جیسا لگاتا میری اضافی ڈپٹی کمشنر بھدرواہ راکیش کمار بھگت سے گزارش ہے وہ اس بات کا نوٹس لے کر متعلقہ محکمہ کو جایزہ لینے کو کہیں۔ایک اور باشندگان محبوب احمد کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پانی کی نکاسی کی طرف محکمہ نے کبھی دھیان ہی نہیں دیا جس کی وجہ سے سارا پانی میرے گھر کی طرف آتا ہے اور اس پانی سے ہمارے گھر کو کبھی بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو اس تمام کی ذمہدار محکمہ رولرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہوگا محبوب نے کہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا