ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات : سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی

0
0

ڈاکٹر ، بی ایم او انجینئر سمیت کئی ملازمین کو نوٹس جاری
اعجازالحق بخاری؍ شہزادبٹ

پونچھ ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے آج سیاسی انتخابی مہم میں شامل ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی حکمنامے جاری کرکے وجہ بتائو نوٹس اور معتلی کے ارڈر دئیے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد افضل اسسٹنٹ انجینئرمحکمہ تعمیرات عامہ سب ڈویژن منڈی کے متعلق موصولہ شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے زیر ارڈرنمبرDDEO/P/26-43-44جاری کرکے دودن کے اند ر جواب دینے کو کہا ہے وہیں میڈل اسکول کھیت کی استانی تعظیم اختر کوالائنس امیدوار کے حق میں ووٹ مانگنے کی پاداش میں معتل کیا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے ایک آرڈر نمبر DDEO/P/2020/2908-09جار ی کرکے ڈاکٹر ریاض جان کے خلاف بھی والدہ کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں رپورٹ کی ہے ۔ایک مذید آرڈر زیر نمبر DDEO/P/2020/210-18جاری کرکے 4مزید ملازمین بشمول بی ایم او منڈی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو کو ضلع ترقیاتی دفتر میں اٹیچ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال کو ان ملازمین پر موصول شکایات کی رپورٹ درج کرنے کو کہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا