شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجائے

0
0

بٹھینڈی میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش انتہائی شرمناک اورناقابل برداشت:عاشق خان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن نے بٹھنڈی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجائے جو دہائیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ کچھ فرقہ پرست عناصر بار بار بٹھنڈی پہنچ کر حالات خراب کرناچاہتے ہیں جن پر روک لگانی چاہئے ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ ان عناصر کے بٹھنڈی جانے کی کیوں ضرورت ہے اور وہ کیا پیغام دیناچاہتے ہیں ؟۔عاشق حسین خان نے کہاکہ گزشتہ روز بھی یہ عناصر بٹھنڈی پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کو اشتعال دلاناچاہا۔انہوں نے کہاکہ بٹھنڈی میں ہندو ، مسلم ، سکھ سبھی طبقوں کے لوگ بستے ہیں اور ان سبھی کی طرف سے دانشمندی کا مظاہرہ کیاگیا اور ان عناصر کے خلاف وہ ایک ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں میں سول سوسائٹی کی طرف سے پچھلی سات دہائیوں سے بھائی چار ے اور امن کی فضا برقرار رکھی گئی ہے اوراس کیلئے کافی کوششیں کارفرما رہی ہیں جن کو یہ عناصر ناکام بناناچاہتے ہیں جس کی بہر صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔عاشق حسین خان نے کہاکہ اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے تو اس کے لئے جائز طریقہ کھلے ہیں اور عدالت یا قانون کارخ کیاجائے لیکن یہ کونسی منطق ہے کہ ہر کچھ دن کے بعد بٹھنڈی پہنچ کر نعرے بازی کی جائے اور مقامی لوگوں کو اشتعال دلایاجائے ۔ انہوںنے جموں کے ذی حس طبقہ سے اپیل کی کہ وہ ان عناصر کی حرکتوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی کوششوں کوناکام بنایاجائے ۔ انہوں نے بھائی چارے کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کی چھوٹ نہ دیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا