اے ڈی ایم او پونچھ کی ڈاکٹر ونو د کمار کوہلی کے انتقال پر تعزیت

0
0

اعجازالحق بخار ی
پونچھ ؍؍ آج یہاں پونچھ اے ڈی ایم او پونچھ کے دفتر میںایک تعزیتی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایوش محکمہ ملحق تمام افیسران نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں نو نومبر 2020کو ڈاکٹر ونود کما ر کوہلی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر کوہلی ایک ہونہار افیسر تھے جنہوںنے دو بار پونچھ میں بطور میڈیکل افیسربہترین طریقے سے خدما ت انجام دی ہیں ۔اجلاس میں ڈاکٹر منظور حسین نوڈل افیسر،ڈاکٹر خلیق انجم،ڈاکٹر ویمل شرما،ڈاکٹر افتحار حسین،ڈاکٹر شبیر حسین ،کلدیپ سنگھ،محمد اعظم میر،گلشن کمار ، گرداری لعل نے مرحوم کے لئے گہری تعزیت اور پریوار کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا