ڈوڈہ میں غریب شخص کی بھیڑیں تیندوے کی شکار
فرید احمد نائک
ڈوڈہ ؍؍ڈوڈہ کی پنچایت دھڑا اے کے باھڈوت گائوں میں ایک تیندوے نے اپنی درندگی کا کھل کر مظاہرہ کرتے ہوئے ایک غریب شخص نذیر احمد کی بھیڑیں چیر پھاڑ کر رکھ دیں جس کی وجہ مذکورہ شخص کی تین اعلیٰ نسل کی بھیڑیں ہلاک ہو گئیں ۔نذیر احمد ایک مفلس شخص ہے اور یہ بھیڑیں اس کی واحد دولت تھیں۔مذکورہ گائوں کے لوگوں نے اس سلسلے میں انتطامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے نذیر احمد کو امداد فراہم کرنے کی مانگ کی۔