وکلاء برادری کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے

0
0

لائرس ایکشن کمیٹی کے بینر تلے تینتیسویں روز بھی احتجاج جاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لائر س ایکشن کمیٹی کے بینر تلے یہاں جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر عدالتیں کھولنے کیلئے ایک احتجاج شروع کیا گیا جسے تینتیسویں دن وکلاء برادری نے پھر اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عدالتیں کھولی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ آٹھ ماہ سے عدالتوں میں جسمانی حاضری نہیں ہے جس کی وجہ سے وکلاء برادری مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ زندگی کا شعبہ اچھے سے چل رہا ہے کوئی پابندی نہیں لیکن عدالتوں کے معاملے میں بھی غور کی جانی چاہئے ۔ اس موقع پر وکلاء برادری نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی حاضری کو یقینی بنایا جائے ،وکلاء کیلئے بار روم کھولے جائیں ،عدالتی احاطوں میں اسٹمپ پیپر اور ٹکٹیں فراہم کی جائیں ،جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات کروائے جائیں۔واضح رہے وکلاء برادری کی جانب سے یہ احتجاج پندرہ اکتوبر سے شروع کیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا