ڈوگرہ سنگٹھن نے لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ سنگٹھن جموں نے لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹرنسپورٹ محکمہ میں افسران ڈرائونگ لائسنس اسکینڈل پر تحقیقات کرنے بٹھائے گئے ہیں تاکہ ملزمان کو غیر مناسب فائدہ دیا جا سکے۔یہاں جاری ایک بیان میں سنگٹھن کے صدر امت کپور نے کہاکہ ٹرانسپورٹ محکمہ اپنے ان افسران کو ڈھال فراہم کر رہا ہے جوبغیر طریقہ کار اپنائے ایل ایم وی لائسنس کو ہیوی کرنے کے بڑے اسکینڈل میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم افسر کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ٹرانسپورٹ کمشنر دفتر میں خاص مقام دیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایل ایم وی لائسنسو ں کا طریقہ کار اپنائے بغیر ہیوی کر دیا گیا ہے اور یہ عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایاگیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ محکمہ نے ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرائیونگ لائسنس اسکینڈل پر مجرم عہدیداروں کی حیثیت سے آزاد بیٹھی ہے