مشیر بصیر خان شکایتی ازالہ سیل سری نگر میں متعددد وَفود اور اَفرادسے ملے

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیربصیر احمد خان نے آج شکایتی ازالہ سیل چرچ لین سونہ وار سری نگر میں میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔اس موقعہ پر متعدد وَفود اور اَفراد نے مشیر بصیرخان کو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔پل پورہ نورباغ کے ایک وفد نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں نصب ٹرانسفارمر کو اَپ گریڈ کرنے کی مانگ کی۔ وفد نے کہا کہ 180 کنبوں کا بوجھ برداشت کرنے کے لئے ٹرانسفارمر کی گنجائش ناکافی ہے جو طلباء ، دکانداروں اور علاقے کے مریضوں کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔اِسی طرح مشیر بصیر خان کوسوشل فارسٹری رینج قاضی گنڈ ڈویژن ، اننت ناگ کے کیجول لیبروں کے ایک وفد نے مطلع کیا کہ وہ 2013 سے محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مشیر سے درخواست کی کہ وہ ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنائیں اور اُن کے نام بائیو میٹرک سسٹم میں اِندراج کروانے کا مطالبہ کیا۔محکمہ جنگلات اننت ناگ فارسٹ ڈویژن رینج کوکر ناگ میں کام کرنے والے کیجول لیبروں کے ایک وفد نے اپنی آرڈر کی تاریخ کی اصلاح کرنے کے لئے ایک ری پریذنٹیشن دی ہے جسے محکمہ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے۔دریں اثنا مشیرموصوف کو آر ڈی ڈی اینڈ پی آر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ چیول انٹگریٹیڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام کے ملازمین کے ایک وفد نے جانکاری دی کہ وہ محکمہ میں آٹھ سال سے کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مستقبل میں ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔اسی طرح مشیر بصیر خان کو مسجد جامع معرفت رحمۃ اللعالمین کے کمیٹی ممبروں نے آگاہ کیا کہ اُنہیں مسجد کے لئے بالن درکار ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مشیر سے تعاون کی درخواست کی۔ اِس کے علاوہ متعدد دیگر وفود نے اَپنے علاقوں میں سڑکوں کی تجدید و مرمت کے معاملابھی اُٹھائے اور کچھ وفود نے اَپنے اپنے علاقوں میں پانی اور صحت کی سہولیات کے مسائل بھی مشیرموصوف کو گوش گزار کئے۔مشیر بصیر احمد خان نے مختلف وفود اور اَفراد کے مسائل اور مطالبات بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز معاملات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو چند ایک معاملات موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا