لازوال ڈیسک
سر ینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج وادی کشمیرمیں مختلف محکموں کی جانب سے کی جارہی سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے برف ہٹانے کے میکانائزڈ سنو کلیئر نس ایکشن پلان کا بھی مفصل جائزہ لیا۔ مشیر بھٹناگر نے چیف انجینئر ایم ای ڈی کو اپنے عملے او رمشینری کو بین اضلاع سڑکوں ، ہسپتالوں اور دیگر ہنگامی خدمات تک جانے والے راستوں کے نزدیک ہی رکھنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان مشینوں کو بروقت کام پر لگایا جاسکے ۔اُنہوں نے افسران کو 24×7جوائنٹ کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسروں کو ان کنٹرول روموں میںمعقول شکایتی ازالہ نظام قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔مشیر نے ایم ای ڈی افسران کو ایس ایم سی بلدیاتی اداروں ، محکمہ سیاحت کے علاوہ تعمیراتِ عامہ ، جل شکتی محکموں کے ساتھ قریبی تامل رکھنے کے لئے کہا تاکہ برفباری کی صورت میں برف ہٹانے کے کاموں اور دیگر کاموں میں کوئی دِقت پیش نہ آئے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں 29سنو پلفس، 10سنو کیٹس ، چار موٹر گریڈرس اور ایک یونی موگ زون ۔I سری نگر کے لئے جبکہ 22سنو پلفس، تین سنو کٹر ، 28سنو کیٹس ، 9موٹر گریڈرس اور دو یونی موگس زون۔II اننت ناگ میں نصب کئے گئے ہیں۔اِسی طرح 24سنو پلفس، 6سنو کٹر ، 30سنوکیٹس ، 12 موٹر گریڈر اور 02 یونی موگ زون ۔IIIبارہمولہ میں نصب کئے گئے ہیں ۔حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ کپواڑہ ، گریز اور دیگر ملحقہ علاقوں سے برف مکمل طور ہٹائی گئی جبکہ مغل روڈ سے بھی برف ہٹائی گئی ہے۔مشیر بھٹناگرنے متعلقہ اَفسران کو ٹنگمرگ۔ گلمرگ سڑک دوران سرما کھلی رکھنے کے لئے کہا ۔ تاکہ سیاحوں کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔صوبہ کشمیر کے ہسپتالوں کے بارے میں آکسیجن پلانٹوں کی کام کی تفصیل طلب کرنے کے دوران مشیر نے چیف انجینئر ایم ای ڈی کو تما م ہسپتالوں میں فوری طور اکسیجن پلانٹ چالو کرنے کے لئے کہا۔بعد میں مشیربھٹناگر نے تعمیراتِ عامہ صوبہ کشمیر کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔