نزارت احمد چوہدری
مینڈھر؍؍ایس ٹی کے طلباء کے لئے وظائف کا مطالبہ کرتے ہوئے ، مینڈھر اسٹوڈنٹ یونین کے صدر دلشاد قادری نے کہا کہ طے شدہ قبائل (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے جے اینڈ کے کے طلباء کو پچھلے ایک سال سے وظائف نہیں ملا ہے۔ وہ لاچار طلبہ جو محض اپنے روز مرہ کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں وہ اپنے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔دلشاد نے کہا کہ اکتوبر 2019 سے محکمہ نے تمام پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک طلباء کے وظائف جاری نہیں کیے ۔دلشاد نے مزید کہا کہ پچھلے دو ماہ سے طلبا سڑکوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف محکمہ قبائلی امور کوئی جواب نہیں دے رہا ہے ۔دلشاد نے متعلقہ حکام سے جلد از جلد اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔