سال کی پہلی برفباری پہاڑی ،میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت

0
0

ہلیانِ بانہال کو رُلادینے والا بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ بھی شروع
ملک شاکر

بانہال؍؍ سال کی پہلی برفباری جہاں گزشتہ روز پہاڑی علاقوں میں دیکھنے کو ملی تو وہی آج دوسرے روز ضلع رامبن کے سب ضلع بانہال میں بھی برف کی سفید چادر دیکھنے کو ملی بانہال کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی تو وہیں دوسری جانب جموں و سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے اگر چہ دن میں ایک وقت پر جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا تھا تاہم موسم میں بہتری آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ اس دوران جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر پسیوں اور پتھروں کے گر آنے کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ برفباری کی وجہ سے سردی میں شدید اضافہ ہوا اور لوگ سردی سے نمٹنے کے لئے کانگڑیوں کی خریداری کرتے ہوئے نظر آئے اور ایسے میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی اور برفباری دیکھتے ہی محکمہ بجلی نے اپنے رنگ دکھانا شروع کر دہ ہلکی سی برفباری ہوتے ہی محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل جلد از جلد روک دیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایسے میں اگر چہ بانہال ٹائون کی بات کرے تو شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ہوتا ہے اور غیر ضروری بجلی کٹوتی کی وجہ سے بانہال ٹائون کی صورتحال ہی انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے اور محکمہ کے لئے آئینہ جو دور دراز علاقوں میں بجلی فراہمی کے بلند بانگ داوے کرتا ہے اور بجلی بلوں کو وقت کے اندر موٹی رقومات ادا کرنے کے لئے تھما دیا جاتا ہے ایسے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں محکمہ کسی بھی صورت میں بجلی بل ادا کرنے کو نا کہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا