طیب رضا جیلانی
مہور؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کی سرگرمیاں کافی عروج پر ہیں۔ ضلع ریاسی کے علاقہ مہور کے حلقہ مہور اے سے امیدواروں نے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کئے جن میں سابقہ ایم ایل اے گلابگڑھ حاجی ممتاز احمد خان اور ان کی اہلیہ سمیت آٹھ امیدواروں نے اپنے کاغزاتِ نامزدگی دائیر کی ان میں پی ڈی پی این سی اور کانگرس اتحاد سے کانگریس کے ماسڑ اسرائیل بی جے پی سے انگریس سنگھ اور آزاد امیدواروں میں نسیم گلابگڑھی ،غلام حسین ،محمد اسلم ،مظفر احمد راہی اور گلزار احمد قابل ذکر ہیں۔ کاغزات نامزدگی دئیر کرنے کے بعد نسیم گلابگڑھی نے "لازوال” کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا میں کسی بھی پاڑی کی کوئی نمائیدگی نہ کرتے ہوئے خدمتِ خلق کے لئے اس میدان میں اترا ہوں اور اب حلقہ مہوراے کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کرے گی۔