جموں میں سیاحتی شعبہ خستہ حالی شکار:وکرم ملہوترہ

0
0

سچیت گڑھ ، جسروٹہ قلعہ ، مانسر اور سروئیں سر جھیلیں انتظامی عدم توجہی کی مثالیں:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ اور جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے جموں صوبہ میں سیاحتی شعبہ اور ہوٹل صنعت کی زبوح حالی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایک بیان میں وکرم ملہوترہ نے کہاکہ پانچ اگست 2019اور پھر کویڈ 19لاک ڈاؤن سے جموں میں سیاحت اور ہوٹل صنعت کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑاہے۔حکومت نے جس مالی پیکیج کا علان کیا ہے اِس سے سیاحتی صنعت کو کوئی فائیدہ نہیں، متعلقہ حکام سیاحتی مقامات جسروٹہ قلعہ، مبارک منڈی کمپلیکس، مانسر سروئیںسر جھیلوں ودیگر مقامات کو ترقی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ مقامات حکام کی عدم توجہی اور متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی مثال بن گئے ہیں۔ ملہوترہ نے کہاکہ ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد کی طرف سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے سچیت گڑھ سڑک کی ترقی اہم ہے لیکن اِس کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیاجارہا۔اپنی پارٹی صوبائی صدر نے کہاکہ مبارک منڈی کمپلیکس کی تجدید ومرمت میں کئی سال لگ گئے ہیں اور ابھی بھی کام ادھورا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔ موصوف گاندھی نگر پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب میں بول رہے تھے ۔ اس پروگرام کا اہتمام سنسار چند، وائی بہو مٹو، جمیت سنگھ، پشپ دیو کمار اُپل وغیرہ نے کیاتھا جس میں اودھم پور سے اجیت سنگھ باہو، شیلی باہو، راکھی بھگت، پلوی باہو، بملا دیوی، سشما ٹھاکر، مایا دیوی، چنی پرکاش، اوم پرکاش ، میجر سنگھ، اکشے راٹھور، کنو کمار، سونو کمار، رومیش سنگھ، شوٹو رام، ترلوک سنگھ، دیپک کمار، مہاتم سنگھ، پریتی کمار، کرتار چند، وکی شرما، یشپال شرما، ونود سنگھ، وکی کمار شرما، گورو کپور اور روی کمار شرمانے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا