اپنی پارٹی میں شامل ، الطاف بخاری نے کیا خیر مقدم
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ضلع بارہمولہ سے معروف سیاسی کارکن ایڈووکیٹ کنیز فاطمہ اور بڈگام سے حینہ فاطمہ نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اِن کا پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری ، سنیئر نائب صدر غلام حسن میر ، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور ایڈووکیٹ سجاد ابراہیم نے خیر مقدم کیا۔ ایڈووکیٹ فاطمہ جن کا تعلق سنگھ پورہ بارہمولہ اور حینہ فاطمہ جن کا تعلق کولتراھ چاڈورہ سے ہے، نے کہاکہ اپنی پارٹی لیڈرشپ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انہوں نے شمولیت کا فیصلہ کیا۔ اس م وقع پر انہوں نے زمینی سطح پر لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو زمینی سطح پر لے جانے اور لوگوں کی مشکلات ومسائل کا ازالہ کرنے میں تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔ پارٹی صدر الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے کہاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں دیگر کو بھی پارٹی میں شمولیت کے لئے آمادہ کریں۔