ڈی ڈی سی انتخابات ـ:پولنگ اسٹاف کیلئے ڈوڈہ اور بھدرواہ میں تربیت کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات 2020کے پیش نظر پولنگ اسٹاف کیلئے ضلع الیکشن اتھارٹی ڈوڈہ کی جانب سے تربیت کا انعقاد کیا گیا ۔واضح رہے یہ تربیت ضلع پنچائت الکشن آفیسر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی قیادت میں دی گئی ۔ اس دوران پولنگ اسٹاف کو پولنگ مواد،بیلٹ باکس اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹوں کی گنتی کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ اس ضمن میں یہاں بھدرواہ میں بھی سب ضلع الیکشن اتھارٹی کی جانب سے نوڈل آفیسر تحصیلدار ذیشان طاہر کی قیادت میں پولنگ اسٹاف کو تربیت فراہم کی گئی جہاں ماسٹر ٹرینرس مقصود احمد اے ای ای آئی اینڈ ایف سی ،رضوان احمد جے ای آر اینڈ بی اور عبدالطیف نے پولنگ اسٹاف کو تربیت فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا