کوزیکوڈ؍؍کیرالہ میں کوزیکوڈ کے نزدیک الیری کے مالابار میڈیکل کالج اسپتال کے ایک ملازم پر کورونا متاثر خاتون نے عصمت دری کی کوشش کئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔متاثرہ نے کوزیکوڈ (دیہی) تھانے میں معاملے کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔اس نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اسپتال کے ملازم نے اتوار کی رات اس سے عصمت دری کی کوشش کی،لیکن وہ کسی طرح صحیح سلامت بچ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان تفصیل سے لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔خاتون کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد اسے 12 نومبر جمعات کواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے گھروالوں کو بھی کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے ہفتے کو اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔