نئی دہلی 16 نومبر(یواین آئی)نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے میڈیا ہاوس میں صحافیوں کی ہورہی چھٹنی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے پیر کو کہا کہ پریس کی آزادی پر کوئی بھی دھچکا قومی مفاد کے خلاف ہے اور ہر ایک شہری کواس کی مخالفت کرنی چاہیے۔
مسٹر نائیڈو نے قومی یوم پریس پر پریس کاونسل آف انڈیاکو’کووڈوبا کے دوران میڈیا کے کرداراور میڈیا پر وبا کے اثرات‘ موضوع پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاداورنڈر پریس کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں ملک کی پریس نے نمایاں کرداراداکیا ہے۔