حلف برداری تقریب شروع، 7ویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار، امت شاہ اور جے پی نڈا بنے مہمان

0
0

نہ: جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے آج 7 ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ماسک لگاکر پہنچے نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کے بعد گورنر کے پاس پہنچ کر دستخط کیا۔ وہ اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ جے ڈی یو – بی جے پی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، اس کے بعد ایک بار پھر نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ کے طور پر تاج پوشی ہو رہی ہے۔ گورنر فاگو چوہان نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کابینہ میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر رہ چکے وجے چودھری اس بار سرائے رنجن سے جیت کر آئے ہیں۔ نتیش کابینہ میں انہیں وزیر عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ جبکہ تارا پور سیٹ سے دوسری بار مسلسل جیت کر آئے میوالال چودھری نے وزیر عہدے کی حلف لی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا