محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صحیح ثابت

0
0

وادی کے بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں بارشیں
ٹنل کے آرپار خشک سالی سے لوگوں کو ملی راحت ، سرینگر ،لہیہ شاہراہ سمیت کئی سڑکوں گاڑیوں کی آمد رفت معطل
لازوال ڈیسک/کے این ایس

جموں/سرینگر؍؍محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلہ دار بارشٰیں ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں لوگوں کو سخت خشک سالی سے نجات ملا۔اس دوران برف باری کے پیش نظر حکام نے سرینگر لہہ شاہراہ سمیت دیگر کئی شاہرائوں کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے معطل کر دیا ہے ۔اس دوران سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جاری رہا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں اتوارکے روز دوسرے دن بھی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلہ دار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔اس دوران مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ ،سنتھن ٹاپ ،مرگن ، ٹاپ،پہگام ،یوسمرگ،مغل روڑ اور زوجیلامیںگزشتہ رز سے وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں اتوار کے صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو شام دیر گئے تک جاری تھا۔اس دوران وادی کشمیر میں برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی شدت میں ضافہ ہوا ہے ۔اس دوران موسم کی تبدیلی کے نتیجے میں لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے جبکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں نے برف باری اوربارشیں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے تازہ برف باری کے حوالے سے الگ الگ اطلاع فراہم کئے ہیں۔گاندر بل سے نامہ نگار جی این رینہ نے اطلاع دی ہے کہ سیاحتی مقام سونہ مرگ، ذوجیلا، گومری، منی مرگ، مٹاین، گگن گیر میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ہے اور سرینگر لداخ شاہراہ پر دوسرے روز بھی گاڈیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ادھر نڈیم خواجہ نے اوڑی سے اطلاع دی ہے کہ علاقے میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جبکہ آسمان بھی ابر آلود رہا ہے ۔ادھر اننت ناگ سے میر ارشد نے اطلاع دی ہے کہ پہلگام میں کے بائی حصوں میں برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مغل روڑ پر گزشتہ شام سے ہی برف باری ہوئی ہے جبکہ علاقے میں بارشوں کو سلسلہ بھی جاری رہا ہے ادھر بٹ اعجاز نے بڈگام سے اطلاع دی ہے کہ یوس مرگ سمیت بالائی حصوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشٰوں کا سلسلہ جاری تھا ۔اسی طرح سے وادی کے باقی نامہ نگاروں نے اپنے علاقوں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہاں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ادھر برف باری کی وجہ سے سری نگر۔ لیہہ شاہراہ، تاریخی مغل روڈ اور بانڈی پورہ گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار بتایا کہ مین مرگ، دراس اور زوجیلا پر برف باری کی وجہ سے سری نگر لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا اور پیر کی گلی میں برف باری ہونے سے مغل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ادھرشمالی کشمیر کی وادی گریز میں ہفتہ کی صبح رواں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔گریز وادی کیلئے گیٹ پاس کہلانے والے رازدان درے پر بھی موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔یاد رہے کہ84کلو میٹر طویل بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو گذشتہ روز ہی احتیاطی طورٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔ادھر سرینگر ۔جموں شاہراہ پر بارش اور برفباری کے باوجود سنیچر کے روز ٹریفک کی آمد ورفت جاری رہی ۔ شاہراہ جمعہ کو ضروری مرمت کی وجہ سے بند رہی ۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا