سرحدوں پر گولہ باری سے مقامی آبادی میں خوف کا ماحول

0
0

کب تب مظلوم عوام کا خون بہایاجاتارہے گا عالمی برادری مداخلت کرے:جاوید ریشی
ریاض ملک

منڈی؍؍ سرحدوں پر گزشتہ کئی روز کی سرحدوں پر کشیدگی اور گولہ باری سے مقامی آبادی میں خوف کا ماحول ہے۔ پاکستان کی جانب سے کل اور اس سے پہلے پونچھ ودیگر اضلاع میں شدید گولہ باری کی ہے۔ اگر چہ سرحدوں پر تعینات ہندوستانی فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیاہے۔ تاہم دونوں جانب زیادہ تر جانی اور مالی نقصان سرحدوں پر بسنے والی عوام کو ہی اٹھانا پڑتاہے۔ اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف مومنٹ کے چیئرمین اور سماجی کارکن جاوید احمد ریشی نے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں سرحدی پٹی اب خونی لکیر بن چکی ہے۔ آئے روز شدید گولہ باری سے لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہورہاہے اور دہائیوں سے یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ہرروز جوان بزرگ خواتین یہاں تک کہ بچے بھی اس گولی باری کا شکار بن رہے ہیں۔ ساوجیاں سیکٹر میں ایک نرسری جماعت کا طالب علم اور دوسرا چھٹی جماعت کا طالب علم کل ساوجیاں میں زخمی ہوئے۔ ایسے ماحول میں بچے کو طرح تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ اس جموں وکشمیر میں ہورہی خونریزی کو بندکرنے میں اپنارول اداکرے اور دونوں وزراء اعظم پر بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کے حل کے لئے دبائو ڈالے تاکہ سرحدی عوام کی جان مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا