بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان عوام میں خوشی
ریاض ملک
منڈی؍؍خطہ پیر پنچال کے ساتھ ساتھ منڈی میں بھی آج صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم بعد دوپہر بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جس کو دیکھتے ہوے عوام نے ایک پھر راحت کی سانس لی اور دھول سے قدر نجات مل پائی ہے۔ اس حوالے سے ساوجیاں لورن ودیگر بالائی علاقوں میں درمیانی اور ہلکے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کو لیکر عوامی بلخصوص کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ لوگوں کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ سے اس وقت ربیع کی بجائی کا سیزن تھا لیکن بارشوں کے وقت پر نہ ہونے سے گندم سرسوں سبزیاں نہیں بوئی جاسکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بارش سے کسانوں میں مزید امید کی کرن جاگی ہے۔ مزید ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہواہے۔