مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیررکھنا

0
0

کاستی گڑھ میں ہندومسلم برادری کے لوگوں نے دیوالی کاتہوار مل کرمنایا
ہردیومنھاس

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں ہندومسلم برادری کے لوگوں نے دیوالی ملن کے پروگرام کو کاستی گڑھ میں منعقدکیا۔جس میں علاقہ کاستی گڑھ کے بہت سارے ہندومسلم برادری کے لوگوں نے دیوالی ملن پر آپس بھائی چارے کو قایم رکھنے پر پیغام دیا۔کہاکہ کاستی گڑھ میں پہلے کی طرح ہی ہندومسلم بھائی چارے کو قایم رکھاجائے۔دیوالی ملن کایہ تہوار ڈاکٹر مسعودزرگرکی صدارت میں منعقدکیاگیا۔دیوالی ملن پر ڈاکٹر مسعودزرگرنے ہندو مسلم بھائی چارے پر اپنے خیالات کااظہارکیا۔دیوالی ملن کے اس موقع جواہر نودیہ ودیالیہ آرنوڑا گھٹ ڈوڈہ کے سابق طلبا ڈاکٹر مسعودزرگر، کے ہمراہ اسکول کے دیگر سابق طلبا راکیش سنگھ منہاس، سوامی راج بھگت،پریتم لال بھگت، ہردیوسنگھ منہاس نے بھی حصہ لیااور اس خاص دیوالی ملن پر نودیہ ایکسپریس ہیلپینگ چیریٹیبل ٹرسٹ کا بھی ادگھاٹن کیاگیا۔اس موقع پر ماسٹر راجیندر سنگھ، ٹیچرارشاد احمد زرگر، ٹیچر مجاہد اقبال زرگر,واحد زرگر، محمد اشرف زرگر، سوشل کارکن سورن ویر سنگھ جرال،محمد یوسف لوہار، دیپک سنگھ بھاو ٹیچر، سرجیت سنگھ نیامتلازرگر، عادل زرگر بھی دیوالی ملن کے موقع پر موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا