نئی دہلی ، 15 نومبر (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41،100 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کو شکست دینے کی شرح بڑھ کر 93.09 فیصد ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز ، کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں پچھلے تین دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔ ہفتہ کو 44،684 ، جمعہ کو 44،878 ، جمعرات کو 47،905 اور بدھ کے روز 44،281 اور منگل کو 38،074 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، فعال کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اب ان کی تعداد 4،79،216 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41،100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 1503 فعال معاملے کم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران ، 42156 افراد صحتمند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 82.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، مزید 447 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،29،635 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت مند افراد کی شرح 93.09 ہوگئی ہے ، اموات کی شرح کم ہوکر 1.47 ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح 5.43 فیصد پر آگئی ہے۔
کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1425 معاملے بڑھ کر 86،470 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 105 مریضوں کی موت کے سبب ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 45،914 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔