یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے بڑھتے بحران کے سلسلے میں حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ وہ صرف وعدہ کرتی ہے اور مسئلے کے حل کا اس کے پاس کوئی حل نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘روزگار کی کمی ایک ایسی قومی آفت ہے جو بڑھتی جارہی ہے ۔ مودی حکومت سرف کھوکھلے وعدے کرنا جانتی ہے ،حل کرنا نہیں۔’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ملازمتیں کم ہونے لگی ہیں۔