جموں و کشمیر کے لوگ دیش بھگت ہیں: بی جے پی اقلیتی مورچہ صدر

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر حاجی جمال صدیقی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ دیش بھگت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی اور خاندانی راج کو ختم کرنے کی اپنی مہم جاری رکھے گی۔ حاجی جمال صدیقی نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘بی جے پی اقلیتی مورچہ کا قومی صدر بننے کے بعد، پارٹی صدر جے پی نڈا جی کی ہدایت پر، میں نے اپنے کسی بھی علاقے کے دورے کی شروعات جموں و کشمیر سے کی ہے’۔ انہوں نے کہا: ‘میں اپنے دورے کے ذریعے جموں و کشمیر کے علاحدگی پسندوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ جموں و کشمیر کے ہمارے ساتھی اکیلے نہیں ہیں۔ ہمارا ہندوستان جموں و کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں ان لوگوں کی مذمت کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لوگوں کو شہید کیا ہے۔ میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہندوستانیوں کا سینہ ختم نہیں ہوگا’۔ جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی نے ملی ٹنسی اور خاندانی راج کو ختم کرنے کی جو مہم شروع کی ہے اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہاں آ کر دیکھا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ دیش بھگت ہیں اور یہ چیز ہمیں طاقت دیتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا